اسلام آباد: مسلم لیگ ن نے مہنگائی مارچ کے انتظامات کے لئے خصوصی کمیٹی تشکیل دیدی۔ سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی کو کمیٹی کا سربراہ مقرر کردیا گیا ہے۔
پارٹی صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے مہنگائی مکاؤ مارچ کے انتظامات کے لئے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی۔سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کمیٹی کے سربراہ ہوں گے جبکہ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کو 6 رکنی کمیٹی کا ڈپٹی کنوینر مقرر کیاگیا ہے۔
کمیٹی میں پارٹی ترجمان مریم اورنگزیب، انجم عقیل خان، ملک ابرار، ملک سہیل، سردار نسیم اور حنیف عباسی شامل ہیں۔ کمیٹی مہنگائی مکاؤ مارچ کے راولپنڈی اور اسلام آباد میں انتطامات، روٹ اور اسٹیج سے متعلق امور کی ذمہ داری انجام دے گی۔