Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

ن لیگ پنجاب اسمبلی کے معاملات بند گلی کی طرف دھکیل رہی ہے، فیاض چوہان

لاہور: تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز اور ن لیگ پنجاب اسمبلی کے معاملات بند گلی کی طرف دھکیل رہے ہیں۔

تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے سیکریٹری پنجاب اسمبلی کی گرفتاری پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ حمزہ شہباز اور ن لیگ پنجاب اسمبلی کا معاملہ بند گلی کی طرف دھکیل رہے ہیں ۔دنیا کا کوئی قانون منتخب ارکان کو اسمبلی جانے سے نہیں روک سکتا۔ حمزہ شہباز غیر آئینی وزارت اعلیٰ بچانے کیلئے نازی ازم اور فسطائیت پر اتر آیا۔

فیاض چوہان نے کہا کہ قانون کے مطابق اسپیکر کا اختیار ہے جس وقت چاہے اجلاس بلاسکتا ہے۔حمزہ شہباز کو شرافت سے استعفی دینا چاہیے تھا تاہم لگتا ہے حمزہ شہباز 100 چھتر اور100پیاز کھا کر وزارت اعلیٰ چھوڑیں گے۔

Related posts

پاکستان پہلا ملک نہیں جہاں امریکا نے وزیراعظم اورحکومت کو تبدیل کیا ہو

Hassam alam

کیا عوام 2017 والا پاکستان چاہتے ہیں یا اب کا نیا پاکستان ؟ مریم نواز

Hassaan Akif

کمپیوٹر اب انسانی سوچ سے آپریٹ ہوگا

Hassaan Akif

Leave a Comment