Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

مسلم لیگ نون کا اجلاس، وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر گفتگو

اسلام آباد: مسلم لیگ نون کے قائد نوازشریف کی زیر صدارت ورچوئل اجلاس ہوا جس میں شہبازشریف،مریم نواز،شاہد خاقان،ایاز صادق،سعد رفیق،پرویز رشید،احسن اقبال،رانا ثناء اللہ و دیگر سینیر رہنماؤں نے شرکت کی ۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ نون کے قائد نوازشریف کی وطن واپسی اورمبینہ ڈیل کامعاملے پر ن لیگ کےقائد کی زیرصدارت ورچوئل اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں قائد ن لیگ نےحالیہ ملاقاتوں اوررابطوں کےبارےمیں اعتمادمیں لیا۔نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو وطن واپسی اورڈیل بارےپارٹی رہنمابیانات میں احتیاط کا مشورہ دیا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے کہا کہ رابطوں اور ملاقاتوں کو ڈیل کانام دیناافسوسناک ہے۔جلد وطن واپس آنا چاہتا ہوں ملک مسلسل بحرانوں کا شکار ہورہا ہے ۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں شریف فیملی کے خلاف کیسز کی موجودہ صورتحال پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی جبکہ اسپیکر،چیئرمین سینیٹ اور وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحاریک پر بھی بات چیت ہوئی ۔ قائد نون لیگ نے اپوزیشن لیڈر کو دیگر اپوزیشن جماعتوں سے مل کر منی بجٹ کی منظوری روکنے کی ہدایت بھی کی ۔

Related posts

کورونا کے مثبت کیسز کی شرح4 فیصد سے زائد،24 گھنٹے میں 4 اموات

Hassam alam

مادر وطن کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

Hassaan Akif

آج پارلیمنٹ میں قانون سازی نہیں غنڈہ گردی ہوئی ہے ، مریم اورنگزیب

Rauf ansari

Leave a Comment