Urdu
پاکستان تازہ ترین

مسلم لیگ ن نے عمران خان کے خلاف وائٹ پیپرجاری کرنے کا اعلان کردیا

اسلام آباد: مسلم لیگ ن نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف وائٹ پیپرجاری کرنے کا اعلان کردیا ۔مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر شاہدخاقان عباسی نے کہا ہے عمران خان نے اپنی کرپشن چھپانے کیلئےسارا ڈرامہ رچایا۔ معاملہ سپریم کورٹ میں ہے لیکن اس معاملے کے حقائق قوم کے سامنے رکھنا ضروری ہیں۔

مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آئین و قانون بڑا واضع ہے کہ تحریک عدم اعتماد پر کاروائی کے بغیر اجلاس ملتوی نہیں ہو سکتا اس دن وزیر قانون نے فلور پر کھڑے ہو کر کہا کہ اپوزیشن غدار ہو چکی یہ ووٹ نہیں دے سکتی۔سپریم کورٹ نے نوٹس لیا اب ساری نظریں سپریم کورٹ پر ہیں۔

سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کے مطابق مسلم لیگ ن آئندہ تین سے چار روز میں عمران خان کے خلاف کرپشن پر وائٹ پیپرجاری کرے گی۔ کہا عمران خان نے توشہ خانے کی گھڑیاں بیچ دیں اب دوسروں کو غدار بنا رہے ہیں۔مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی کےمطابق 2017 میں سپریم کورٹ نے ٹرائل کورٹ بن کر اقامت پر وزیر اعظم کو گھر بھیجا تھا آج پھرسپرم کورٹ کا امتحان ہے۔

Related posts

بلاول بھٹو زرداری سے امریکی ناظم الامور کی الوداعی ملاقات

Rauf ansari

یو اے ای کے سفیر کی شعیب اختر سے والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

Rauf ansari

خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کا نام و نشان مٹ گیا

Hassam alam

Leave a Comment