Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

وزیراعظم کی مدینہ منورہ آمد، گورنر نے استقبال کیا

ریاض:سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر وزیراعظم محمد شہبازشریف سعودی عرب کے تین روزہ سرکاری دورے پر مدینہ منورہ پہنچ گئے ہیں۔گورنر مدینہ فیصل بن سلمان نے اعلی سعودی حکام کے ہمراہ ایئرپورٹ پروزیر اعظم کا استقبال کیا۔

وزیراعظم محمد شہبازشریف سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر مدینہ پہنچیں تو گورنر مدینہ فیصل بن سلمان آل سعود نے اعلی حکام کے ہمراہ وزیر اعظم کا استقبال کیا۔وفاقی وزراء بلاول ، مفتاح اسماعیل، شاہ زین بگٹی، مریم اورنگزیب، خواجہ آصف، چوہدری سالک،خالد مقبول صدیقی، محسن داوڑ اور مولانا طاہر اشرفی بھی وفد میں شامل ہیں ۔

وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد شہباز شریف کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔ دورے کے دوران وزیراعظم ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز اور دیگر متعلقہ حکام کے ساتھ ملاقاتوں میں اقتصادی و تجارتی روابط کو بڑھانے اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے علاوہ سعودی عرب میں پاکستانی افرادی قوت کے لیے روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کرنے کے حوالے سے بات چیت کریں گے۔

Related posts

ملک بھر میں بجلی 99 پیسے فی یونٹ سستی، کراچی والے محروم رہیں گے

Rauf ansari

عمران خان کو ازبکستان کے صدرشوکت میرزیوف کا ٹیلیفون

ibrahim ibrahim

خیبر پختونخوا کے صوبے کے 17 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان

Hassam alam

Leave a Comment