پولیس نے ایم این ایز کو گرفتار نہیں کیا، شیخ رشید

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپوزیشن کو خبردار کیا ہے کہ اگر قانون کو ہاتھ میں لیا تو قانون آپ کو ہاتھ میں لے لے گا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما صلاح الدین ایوبی کو گرفتار نہیں کیا بلکہ پرائیوٹ ملیشیا کے 19 افراد کو گرفتار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر اراکین اسمبلی کو کوئی مسئلہ ہے تو اس کے لیے میں حاضر ہوں۔

شیک رشید نےجے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو مخاطب کرکے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے لیے آپ کو پوری سہولت دینا چاہتے ہیں آپ حکم کریں لیکن اگر قانون کو ہاتھ میں لیا تو کوئی لحاظ نہیں ہوگا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More