Urdu
تازہ ترین جرائم

فیصل آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ، دو ڈاکو ہلاک اور دو زخمی

فیصل آباد: فیصل آباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکوہلاک اوردو زخمی ہوگئے۔جنہیں پولیس نے طبی امدادکے لئے ہسپتال منتقل کردیا۔

پولیس کے مطابق تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقہ مکوآنہ کچی آبادی میں تین مبینہ ڈاکو گھر میں داخل ہو کر اور اہل خانہ کویرغمال بناکرلوٹ رہے تھے اس دوران اہل خانہ کے شورپرعلاقہ کے لوگ جمع ہوگئے۔

ڈاکوؤں اوردیہاتیوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ میں دو ڈاکوہلاک جبکہ ایک کوزخمی حالت میں حراست میں لے لیاگیا۔ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں میں سے ایک ڈاکوکی شناخت نوراحمدجپہ کے نام سے ہوئی جبکہ زخمی ڈاکو محمدرمضان مکوآنہ کارہائشی ہے۔

تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ راجباہ روڈ پر مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران ایک ڈاکو زخمی ہوگیا جسےپولیس نے ہسپتال منتقل کردیاجبکہ اس کاایک ساتھی فرارہونے میں کامیاب ہوگیا۔

Related posts

اسلام آباد پولیس پر امن و امان قائم رکھنے کی زیادہ ذمہ داری ہے

Hassam alam

دوسرا ون ڈے، پاکستان نے نیدر لینڈ کو شکست دیکر سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کر لی

Nehal qavi

بھارتی سیکیورٹی فورسز نے ناگا لینڈ میں 11 عام شہری قتل کردیئے

Rauf ansari

Leave a Comment