کراچی: سچل میں سونہراچوک پرمبینہ پولیس مقابلےمیں زخمی ڈاکو اسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا۔ہلاک ملزم عمران عرف قاری قتل،اقدام قتل اور ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب تھا۔
پولیس حکام کے مطابق کراچی کے علاقے سچل سونہرا چوک پر مبینہ پولیس مقابلے میں زخمی ہونے والا ڈاکو دوران علاج اسپتال میں دم توڑ گیا ۔ ہلاک ملزم عمران عرف قاری قتل، اقدام قتل اور ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب تھا۔