Urdu
تازہ ترین جرائم

کراچی پولیس بے لگام، کورنگی میں ایک اور نوجوان جعلی مقابلے میں قتل

کراچی : کورنگی مہران ٹاؤن میں پولیس کا اسٹریٹ کرمنل کو مارنے کا دعویٰ جھوٹا نکلا، جاں بحق شخص کے لواحقین نے احتجاج شروع کردیا۔تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے علاقے کورنگی میں پولیس نے مہران ٹاؤن میں ڈاکوؤں سے مقابلے کے دوران ایک ڈاکو کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا جو جھوٹا نکلا۔

پولیس نے ڈاکو نہیں بلکہ عام شہری کو گولی مار کر جاں بحق کیا۔جعلی مقابلے میں ملوث اینٹی اسٹریٹ سیل کے چار اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مہران ٹاؤن کی عوام بڑی تعداد میں کورنگی انڈسٹریل ایریا تھانے کے باہر جمع ہوگئی ہے تاہم اہلکاروں نے تھانے کے دروازے بند کرکے تمام افراد کو آمد و رفت سے روک دیا ہے۔

جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کو اسپتال منتقل نہیں کیا گیا، جاں بحق شخص کے لواحقین اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے احتجاج شروع کردیا۔خیال رہے کہ کچھ دیر قبل پولیس نے شہری کو لوٹنے والے دو ڈاکوؤں سے مقابلے کے دوران ایک ملزم کو ہلاک اور ایک کو زخمی کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

Related posts

ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کالعدم،پرویز الہٰی وزیراعلی قرار

ibrahim ibrahim

شہباز گل کا جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

Hassam alam

سال 2021 میں ٹک ٹاک نے واٹس ایپ اور فیس بک شکست دے دی

Rauf ansari

Leave a Comment