Urdu
جرائم

گوجرانوالہ، پولیس سب انسپکٹر نے اپنے ہی علاقے سے طالبہ کو اغوا کر لیا

گوجرانوالہ میں پولیس سب انسپکٹر نے اپنے ہی تھانے کے علاقے سے ایم اے کی طالبہ کو اغواء کر لیا ،پولیس افسر نے زبردستی شادی کیلیے لڑکی کےگھر والوں پر دباؤ ڈالا،انکار پر لڑکی کو کو اغواء کر لیا۔

چوکی انچارج سب انسپکٹر نے ایم اے کی طالبہ کو اغواء کرلیا۔ ملزم شہیر امن چوکی حیدری میں تعینات تھا۔ اغوا کا مقدمہ تھانہ نوشہرہ ورکاں میں درج ہوا۔ ملزم مغویہ جویریہ سکنہ منج والی کو پسند کرتا تھا۔ مغویہ کی بڑی بہن اقصی عباس کی مدعیت میں مقدمہ درج ہوا۔

ملزم نے گھر میں گھس کر طالبہ کو اغوا کیا۔ ملزمان میں چوکی انچارج کا بھائی حیدر علی، احتشام شامل ہیں۔ ملزمان میں چوہدری لیاقت اس کا بھتیجا یاسر شامل ہے۔

Related posts

کراچی، موٹرسائیکل ملزمان شہری سے دس لاکھ روپے لوٹ کر فرار

Nehal qavi

لاہور میں 6 سالہ بچے سے جنسی زیادتی کا ملزم گرفتار

Rauf ansari

جعلی پیر نے خاتون کے سر میں کیل ٹھوک دی

Rauf ansari

Leave a Comment