مسلم لیگ نون پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ نوازشریف پر سیاسی بونے بھی تنقید کرکے اپنا قد بڑھانے کے چکروں میں ہیں۔
ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے لیگی ترجمان عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ نوازشریف ایک برینڈ کا نام ہیں جن کے نام پر ہر ایرے غیرے اور نتھو خیرے نے اپنی دکانداری چلائی۔عمران خان نے ایک سو چھبیس دن ڈی چوک میں جو پتلی تماشا لگایا وہ ابھی قوم کو بھولا نہیں۔
انہوں نے حسان خاور پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف پر اب سیاسی بونے بھی تنقید کرکے اپنا قد بڑھانے کے چکروں میں ہیں۔
خیال رہے کہ ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور نے عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں نواز شریف کی تقریر پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ کانفرنس میں ایک عدالتی مفرور کو تقریر کا موقع دیا گیا ۔
