Urdu

اسلام آباد: سابق وزیر داخلہ شخ رشید احمد نے کہا ہے کہ موجودہ حکمران کیسز ختم کروائیں گے اور گھر چلے جائیں گے لیکن جب لوگ نکلیں گے تو وہ کسی کے کہنے پر بھی واپس نہیں جائیں گے۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے ایک بیان مین کہا کہ بیساکھیوں کا سہارا اور آئی ایم ایف کی خیرات پر کیسے چلے گی یہ حکومت۔ عمران خان گھر میں بیٹھ جائے تو یہ گیارہ جماعتیں ایک مہینے بھی اکٹھی نہیں چل سکتیں۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے طوفان پر حکومت عوام کے غیض و غضب سے نہیں بچ سکتی اور اب ملک وہاں پر پہنچ گیا ہے جہاں سیاسی پارٹیوں کے چلانے کا بس نہیں ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ یہ نیب، اے این ایف اور ایف آئی اے میں اپنے افسر لگائیں گے، یہ ختم کروائیں گے اور گھر چلے جائیں گے اور جب لوگ نکلیں گے تو وہ کسی کے کہنے پر بھی واپس نہیں جائیں گے۔ لوگوں کے گھروں میں صرف بھوک ان کا انتظار کر رہی ہے۔

Related posts

نواز شریف کی حکومت نے 5 سال کی بدترین لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا

Hassam alam

عدم اعتماد والے شوق پورا کر لیں، ہماری تیاری مکمل ہے، وزیر اعظم

Zaib Ullah Khan

سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی شروع

Rauf ansari

Leave a Comment