Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

این اے 133 کے ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل جاری

لاہور:این اے 133 کے ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے۔ صبح 8 بجے شروع ہونےوالی پولنگ بغیر تعطل شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔مسلم لیگ نون کی شائستہ پرویز ملک اور پیپلزپارٹی کے اسلم گل کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔پی ٹی آئی امیدوار جمشید چیمہ کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے بعد انتخابی دوڑ سے باہر ہوگئے تھے۔

لاہور کے حلقہ این اے 133 کے ضمنی انتخاب میں پولنگ کاعمل شروع ہوگیا ہے جو کہ شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گا ۔ این اے133میں مجموعی طور پر 254 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں ۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے 21 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس 199 پولنگ اسٹیشنز کو حساس جبکہ 34 اسٹیشنز کو نارمل قرار دیا گیا ہے۔

این اے 1333 میں چار لاکھ چالیس ہزار چار سو پچاسی ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے جن میں دو لاکھ تینتیس ہزار پانچ سو اٹھاون مرد جبکہ دو لاکھ چھ ہزار نو سو ستائیس خواتین ووٹرز بھی اپنا ووٹ کاسٹ کریں گی۔

Related posts

علی زیدی کا اپوزیشن کے احتجاج میں حصہ لینے کا اعلان

ibrahim ibrahim

کامن ویلتھ گیمز کے بعد2 پاکستانی باکسرز غائب

Hassam alam

کراچی پولیس میں اعلیٰ سطح پر تقرریاں اور تبادلے

Hassaan Akif

Leave a Comment