پوپ فرانسس کا کہنا ہے کہ روس کے خلاف یوکرین کو ہتھیار بھیجنا اخلاقی طور پر قابل قبول ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق پوپ فرانسس نے 15 ستمبر جمعرات کو صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ روسی جارحیت کے خلاف اپنے دفاع کے لیے یوکرین کو ہتھیار بھیجنا اخلاقی طور پر قابل قبول ہے۔ پوپ فرانسس نے کہا کہ “سیلف ڈیفنس نہ صرف جائز ہے بلکہ وطن سے محبت کا اظہار بھی ہے۔ جو کوئی اپنا دفاع نہیں کرتا، جو کسی چیز کا دفاع نہیں کرتا، وہ اس سے محبت نہیں کرتا۔ جو لوگ کسی چیز کا دفاع کرتے ہیں وہ اس سے محبت کرتے ہیں،”۔