کراچی: سال 2021کے آخری روزپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان رہا۔ مارکیٹ179پوائنٹس کے اضافے سے 44ہزار596پر بند ہوئی۔
سال 2021کے آخری روز حصص بازار میں تیزی دیکھی گئی ۔ 100 انڈیکس 179پوائنٹس کے اضافے سے 44ہزار 596پربند ہوا۔
آج دن بھر مجموعی طورپر374 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا- 220کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ137کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔
