کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز مثبت رجحان رہا۔192پوائنٹس کے اضافے سے ہنڈرڈانڈیکس 45ہزار کا ہندسہ عبور کرگیا۔
حصص بازار میں کاروباری ہفتے کے آخری روز مثبت رجحان رہا۔تیزی کے باعث ہنڈرڈانڈیکس 45 ہزار کی حد عبور کرگیا۔مارکیٹ192پوائنٹس کےاضافے سے 45ہزار18پر بند ہوئی۔
آج دن بھر مجموعی طورپر357 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔208کےشیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ126کے شیئرزکی قیمتوں میں کمی ہوئی۔