Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

پیپلزپارٹی کا حکومت کیخلاف لانگ مارچ کے شیڈول کا اعلان

لاہور: پیپلزپارٹی نے حکومت کیخلاف ستائیس فروری سے شروع ہونے والے لانگ مارچ کے شیڈول کا اعلان کردیا۔پیپلزپارٹی کا عوامی مارچ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں کراچی سے دس جون کو 34 مختلف شہروں سے ہوتا ہوا اسلام آباد پہنچے گا۔


پیپلزپارٹی کے شیڈول کے مطابق لانگ مارچ 27 فروری کو مزار قائد کراچی سے شروع ہوگا۔قافلے کا رات کو سکھر میں قیام ہوگا جہاں خورشید شاہ لانگ مارچ کی میزبانی کریں گے اور بلاول بھٹو زرداری جلسے سے خطاب کریں گے جبکہ 28 فروی کولانگ مارچ رحیم یارخان اور یکم مارچ کو ملتان پہنچےگا جہاں یوسف رضاگیلانی میزبانی کریں گے۔

پیپلز پارٹی کا لانگ مارچ 2 تاریخ کو چیچہ وطنی پہنچےگا جہاں ایک لاکھ افراد کو اکٹھا کیا جائے گا۔شیڈول کے مطابق 3مارچ کو لانگ مارچ کے شرکاء لاہور پہنچیں گے جہان ایک بڑے جلسے کا انعقاد کیا جائے گا ۔ 4 مارچ کو لانگ مارچ کےشرکا لاہور سے وزیر آباد اور 5 مارچ کوگوجرخان پہنچےگا۔شیڈول کے مطابق 6 مارچ کو پیپلزپارٹی کا لانگ مارچ اسلام آباد پہنچےگا۔

Related posts

سندھ ہاؤس پرحملہ صوبہ سندھ پر حملہ ہے، بلاول بھٹو زرداری

Rauf ansari

حمزہ شہباز نے وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھالیا

Hassam alam

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

Hassaan Akif

Leave a Comment