Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

پیپلز پارٹی کی ایم کیو ایم کو مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی

اسلام آباد: پیپلز پارٹی نے تحریک عدم اعتماد میں اپوزیشن کی حمایت کے لیے ایم کیو ایم کو تمام مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی کروادی ہے جبکہ عمل درآمد کے لیے کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے ۔

پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری سے ایم کیوایم کا وفد نے ملاقات کی۔وفد میں عامر خان، خالد مقبول صدیقی، امین الحق، وسیم اختر اور جاوید حنیف شامل تھے۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایم کیوایم وفد نے صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے دئیے گئے ظہرانے میں بھی شرکت کی۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ منحرف ارکان کے ووٹ کے سلسلے میں

سپریم کورٹ کا مختصر حکم نامہ آگیا ہے۔نوید قمر نے کہا کہ حکومت کے پاس تحریک عدم اعتماد سے بھاگنے کا کوئی راستہ نہیں ہے جبکہ فیصل کریم کنڈی نے اسپیکر قومی اسمبلی متنازع ہوچکے ہیں جلد قوم نئی خوشخبری سنے گی۔

Related posts

پی این ایس بدر پاک ترکی قریبی تعلقات کی بہترین مثال ہے، شہبازشریف

ibrahim ibrahim

پاکستان میں ہائیڈل توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں، شہباز شریف

Hassam alam

جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 20 رکنی قومی ٹیم کا اعلان

Hassam alam

Leave a Comment