Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

دو آپشن ہیں استعفیٰ دیں یا اسمبلیاں توڑ کر انتخابات کروائیں، بلاول

سکھر: پاکستان پیپلز پارٹی کا لانگ مارچ سکھر پہنچ گیا۔ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ کل سندھ میں ہمارا آخری دن ہوگا۔ پھر جی ٹی روڈ سے اسلام آباد جائیں گے۔ دیکھتے ہیں ہمارے پہنچنے تک کتنی مہنگائی کم کرتے ہو۔ عمران خان نےجیالوں سے ڈر کر پیٹرول اوربجلی کی قمیتوں میں کمی کی۔

بلاول بھٹو نے سکھر میں عوامی مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان خان دو آپشن ہیں استعفیٰ دیں یا اسمبلیاں توڑ کر انتخابات کروائیں۔ آپ نے بلوچستان،کے پی کے، پنجاب،گلگت اورکشمیر کے حق پر ڈاکہ ڈالا ہے۔ وہ واپس کردیں۔ خواتین، منارٹی اور صحافیوں کو ان کا حق دینا ہوگا۔ ورنہ ہم اپنا حق چھین کر لیں گے۔ ہم نے سب سے پہلے کسانوں, اقلیتوں اور خواتین کو حقوق دیے۔

سکھر میں شرکا سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ نیازی تو ابھی پیٹرول کی قیمتیں بڑھانا چاہتے تھے۔ لیکن جم غفیر نے قیمتیں کم کروادیں۔ عمران خان گھبرا ہی نہیں رہا بلکہ کپکپانا بھی شروع ہوگئے ہیں۔

پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ تم قوم ریاست کسی سے بھی مخلص نہیں ہو۔ ہمیں اقتدار کی بھوک نہیں ہے۔ ہم نے ہمیشہ غریب عوام اور انکے مسائل اور ریاست کو بچانے کی بات کی ہے۔ اگر عمران خان کرسی چھوڑ دیں تو عدم اعتماد کی تحریک نہیں لائیں گے ۔۔

مزار قائد سے ستائیس فروری کو شروع ہونے والاپاکستان پیپلز پارٹی کا عوامی مارچ اگلے مرحلے میں پنجاب میں داخل ہوگا جہاں سے وہ اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہوگا۔

Related posts

منی بجٹ کے ذریعے عوام پر ٹیکسز کی بمباری کردی جائے گی، فیصل کریم کنڈی

Rauf ansari

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل ہوگا، الیکشن اور نیب ترمیمی بلز کی منظوری لئے جانے کاامکان

Zaib Ullah Khan

لاہور میں دھند کے باعث پروازوں کا شیڈول متاثر

Rauf ansari

Leave a Comment