نواب شاہ : وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کا کہنا ہے کہ پورے ملک سے پیپلزپارٹی کا صفایا ہوگیا ہے۔آئندہ الیکشن میں سندھ میں بھی پی ٹی آئی کی حکومت آئے گی۔
نواب شاہ میں سندھ حقوق مارچ کےشرکاءسےخطاب میں شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ بلاول زرداری کے مارچ کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔سندھ کے وسائل عوام پرخرچ کرنےکے بجائے بلاول کے مارچ کےلیےاستعمال ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اپنے بچوں کامستقبل بچاؤ،زرداری کی پارٹی سےجان چھڑا کرتبدیلی لاؤ۔پورے ملک سے پیپلزپارٹی کا صفایا ہو گیا ہے۔آئندہ الیکشن میں سندھ میں بھی پی ٹی آئی کی حکومت آئے گی۔