Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

پی پی رہنما نفیسہ شاہ کا چاغی کے واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ

اسلام آباد: پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے وزیراعظم سمیت متعلقہ اداروں سے چاغی کے واقعے کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا ۔

پیپلزپارٹی کی رہنما ڈاکٹر نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ چاغی میں مقامی لوگوں کے احتجاجی مظاہرے پر فائرنگ سے متعلق خبریں پریشان کن ہیں۔چاغی میں فائرنگ کے نتیجے میں مقامی لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات پر تشویش ہے۔پرامن احتجاج ہر شہری کا بنیادی اور آئینی حق ہے۔

نفیسہ شاہ نے کہا کہ اگر مظاہرین نے قانون کی خلاف ورزی بھی کی ہے تو ان کے خلاف قانون کے مطابق ایکشن ہونا چاہئے۔ چاغی واقعے کی تحقیقات کرکے حقائق سامنے لائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ تشدد اور فائرنگ سے نہیں بلکہ مسائل کا حل مذاکرات ئی ہے۔ مظاہرین کے تحفظات کو سنا جائے۔

Related posts

سابق وزیراعلیٰ ارباب غلام رحیم کا سندھ میں گورنر راج کا مطالبہ

Rauf ansari

حصص بازار میں مسلسل تیسرے روز مندی، 100 انڈیکس میں 600 پوائنٹس کی کمی

Rauf ansari

صدر اور گورنر پنجاب کو حساب دینا ہوگا، حمزہ شہباز

ibrahim ibrahim

Leave a Comment