اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے رہنما سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں جائےکیونکہ وطن عزیز کے خلاف روز نئے محاذ کھولے جا رہے ہیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی پی رہنما رحمان ملک کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان اور ایف اے ٹی ایف کے صدر کو خطوط لکھیں ہیں۔ رحمان ملک نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کے صدر کو خط لکھ کر واضح کردیا ہے کہ ان کا پاکستان کے ساتھ رویہ امتیازی ہے۔
سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو خط لکھ کر کہا ہے کہ وہ ایف اے ٹی ایف کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں جائیں۔ پاکستان کے خلاف روز نئے محاذ کھولے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف امریکہ کی جنگ لڑی اور اب وہ ہی امریکہ ہمارے خلاف فریق بن گیا ہے۔
پیپلز پارٹی کے رہنما رحمان ملک نے مزید کہا کہ ٹی ایل پی کے حوالے سے الگ پریس کانفرنس کروں گا ۔ پاکستان کو بچانے والی آرمی ہے۔
