Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

استعفیٰ دے دو۔ یا اسمبلیاں توڑ دو ہم الیکشن کے لئے تیار ہیں، بلاول بھٹو زرداری

اوکاڑہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ عمران خان کے پاس تین دن ہیں۔ خود ہی چلے جاؤ، استعفی دے دو۔ یا ہمت ہے تو اسمبلی توڑ دو ہم الیکشن کے لئے تیار ہیں۔ عمران خان کہتا ہے یوٹرن لینا لیڈر کی نشانی ہے۔ ہم کہتے ہیں یوٹرن لینا منافق کی نشانی ہے۔

عوامی مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا جب ملک میں دہشت گرد خون کی ہولی کھیل رہے تھے۔ سب مرد چپ تھے لیکن بینظیر بھٹو نے دہشت گردوں کو للکارا۔ بینظیر بھٹو ایک نہتی لڑکی تھی۔ جس نے ضیاالحق اور مشرف جیسے آمروں کا مقابلہ کیا۔

اوکاڑہ میں لانگ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا عمران خان کو کٹھ پتلی بنانے کا نتیجہ دیکھ چکے ہیں۔ ملک کو چلانا ہے، معیشت کو بچانا ہے تو قائد کی ضرورت ہوتی ہے۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا پیپلز پارٹی کے خلاف ہر دور میں سازش کی گئی۔ پیپلز پارٹی کو ختم کرنے کے لئے قائد عوام کو راستے سے ہٹایا گیا۔ صدر زرداری کی کردار کشی کی گئی لیکن پیپلز پارٹی آج بھی زندہ ہے۔

Related posts

عمران پہلے اسٹیبلشمنٹ کے گلے پڑتا رہا اب پاؤں پڑ رہا ہے، طلال چوہدری

Nehal qavi

کراچی ٹیسٹ: پہلے دن کا کھیل ختم آسٹریلیا نے 251 رنز بنالیے

Zaib Ullah Khan

پارلیمانی اور صدراتی نظام کو بہت موقع مل چکا اب اسلامی نظام کی ضرورت ہے، سراج الحق

Hassaan Akif

Leave a Comment