Urdu
پاکستان تازہ ترین

جوہمیشہ کہتا تھا گھبرانا نہیں آج وہ خود گھبرارہا ہے، بلاول بھٹو

پتوکی: لانگ مارچ سے خطاب کرتے ہوئےچیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ہر وعدے پر یوٹرن لیا۔ کہتا تھا دنیا بھر میں مہنگائی ہے۔ پیٹرول کبھی پانچ روپے کبھی دس روپے مہنگا کرتا تھا۔ بجلی مہنگی، اور ہمیشہ کہتا تھا گھبرانا نہیں ہے۔ آج وہ شخص خود گھبرارہا ہے۔آج اس شخص کا پسینہ نکل رہا ہے اور ٹانگیں کانپ رہی ہیں۔

لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئےبلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ قائد عوام نے پتوکی کو 5 مرلہ اسکیم دیا تھا۔ یہ شخص پچاس لاکھ گھروں کی بات کررہا تھا کیا آپ کو ایک گھر بھی ملا ؟ اس نے ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیا تھا، آپ کو کتنی نوکریاں دی ہیں؟

بلاول بھٹوکا کہنا تھا کہ جب ہم تاجروں کو پیکیج دینے کے لئے کہتے ہیں تو کہا جاتا ہے کہ ہمارے پاس پیسہ نہیں ہے۔ جب سرمایہ کاروں کے لئے بڑے بڑے پیکیج دے سکتا ہے تو غریب کے لیے پیکیج کیوں نہیں دیتا۔


عمران خان نے آپ کے پیٹ پر ڈاکا مارا ہے۔ آپ کی جیب پر ڈاکہ مارا ہے۔ اور سب سے بڑھ کر آپ کے ووٹ پر ڈاکا مارا ہے۔ یہ کٹھ پتلی ظالم ہے۔یہ امیروں کو ریلیف پہنچاتا ہے اور غریبوں کو تکلیف پہنچاتا ہے۔

Related posts

عوام کو زندہ درگور کرنے کے بجائے وزیراعظم مستعفی ہوجائیں، شہباز شریف

Hassaan Akif

کراچی میں ڈینگی میں نمایاں اضافہ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 94 کیسز رپورٹ

Nehal qavi

سندھ اسمبلی میں طلبہ تنظیموں پرعائد پابندی ہٹانےکا بل منظور

Rauf ansari

Leave a Comment