سکھر : سندھ کے صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ تاریخی نااہلی بدعنوانی اور مہنگائی کے خلاف ہے۔ وفاقی حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان دنیا میں تنہاء کھڑا ہے۔
سکھر پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی سندھ میں عوام دشمن شارٹ مارچ نکالنے جارہی ہے جبکہ پیپلزپارٹی کا مارچ عوامی مارچ ہے جو عوام کی ترجمانی کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ آج تمام اپوزیشن چیئرمین بلاول زرداری کی عدم اعتماد تحریک والی بات پر متفق ہوگئے ہیں ۔پیکا قانون کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ صحافی کسی پروگرام میں سچ کہے تو اسے گرفتار کرلیا جاتا ہے۔ صحافیوں پر پابندیا ں حکومت کی بوکھلاہٹ ہے ۔ہم صحافی بھائیوں کے ساتھ ہیں ۔کالے قوانین کو نہیں مانتے ۔
