اسلام آباد: پیپلزپارٹی کی رہنما شازیہ مری کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے اراکین قومی اسمبلی کو ہدایات جاری کی ہیں کہ تمام اراکین اسلام آباد میں اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں۔
شازیہ مری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے ہدایت جاری کیں ہیں کہ پارٹی کے تمام اراکین قومی اسمبلی اسلام آباد میں موجودگی یقینی بنائیں۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی چیئرمین نے ہدایات جاری کیں ہیں کہ پیپلزپارٹی کے اراکین قومی اسمبلی بیرون ملک دورے منسوخ کریں۔پارٹی کے ممبران اسمبلی کسی سرکاری وفد کے ساتھ دورے پر نہ جائیں۔
