Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

پیپلزپارٹی نےعوامی مارچ کے 38 نکات جاری کردئیے

کراچی: پیپلزپارٹی نےعوامی مارچ کے 38 نکات جاری کردئیے۔ پیپلز پارٹی کے 38 نکات میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ 1973 کے آئین کے مطابق حکومت کا نظم و نسق چلایا جائے۔

پیپلز پارٹی نے عوامی مارچ کے 38 نکات جاری کردیئے ہیں۔ جاری کردہ 38 نکات میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومت کی ہر سطح پر ایماندارانہ اور آزادانہ انتخابات کروائے جائیں ۔ تمام اداروں کے اپنی اپنی آئینی حدود میں رہتے ہوئے کارکردگی اور اختیارات ہوں۔پارلیمنٹ اور کمیٹی سسٹم کا استحکام اور پائیداری کی جائے۔

پی پی 38 نکات میں کہا گیا ہے کہ اعلیٰ عدلیہ کےججوں کی تقرری کےلیےآئین میں دئیے گئے کردار کا ازسر نو تعین کیاجائے۔آزاد الیکشن کمیشن آف پاکستان کا قیام کیا جائے۔قانون کی حکمرانی کو یقینی بنایا جائے۔ایک آزاد اور قابل احتساب عد لیہ کو ممکن بنایا جائے۔

پیپلز پارٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ ملک بھر کے تمام مزدوروں کو سندھ کی طرز پر یونین سازی کا حق دیا جائے۔آزادی اظہار کے حق کو یقینی بنایا جائے۔پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں باضابطہ اور غیر اعلانیہ سنسر شپ کا خاتمہ کیا جائے۔پیمرا کی آزادی کے لئے نئی قانون سازی کی جائے۔سائبر کرائم قانون کی تمام غیر منصفانہ اور جابرانہ دفعات کا خاتمہ کیا جائے۔

Related posts

ایل پی جی کی قیمت میں کمی

Hassaan Akif

عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے

ibrahim ibrahim

کے الیکٹرک کی بجلی سستی کرنے کی درخواست

ibrahim ibrahim

Leave a Comment