Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

پیپلزپارٹی کل کسان دشمن پالیسیوں کے خلاف ریلی نکالے گی، شازیہ مری

اسلام آباد: پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری نے سانحہ مری پر سامنے آنے والی رپورٹ کو مسترد کردیا۔ شازیہ مری کا کہنا ہے کہ اپنی نااہلی کے ثبوتوں کو وزیراعلیٰ پنجاب ایسے وصول کررہے ہیں جیسے کوئی تمغہ لے رہے ہوں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران شازیہ مری نے لاہور بم دھماکے کی مذمت کی اور لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل سکیورٹی پالیسی جب تک پارلیمنٹ میں پیش نہیں ہوگی حمایت یا مخالفت نہیں کرسکتے اور اسی خفیہ پالیسی کا نتیجہ ہے کہ آج بھی ملک دہشت گردی کا شکار ہے۔

شازیہ مری نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی جانب سے کل وفاقی حکومت کی کسان دشمن پالیسیوں کیے خلاف ساہیوال سے کسان ریلی نکالی جائے گی۔

شازیہ مری نے کہا کہ 1973ء کا آئین متفقہ آئین ہے۔ صدارتی نظام کی بحث بھونڈا مذاق ہے ۔صدارتی نظام کی آئین میں کوئی گنجائش ہے نہ کسی کو تجربہ کرنے دینگے۔اگر کسی کو شوق ہے تو پارلیمنٹ میں آکر اس معاملے کو زیر بحث لائیں۔ یہ ڈرامے بند کئے جائیں۔

Related posts

کورونا کی بوسٹر ڈوز لگوائیں اور 18 ہزار روپے کا انعام پائیں

Hassam alam

جماعت اسلامی کا ملک بھر میں ایک سو ایک دھرنے دینے کا اعلان

Hassaan Akif

اقتدار سے محرومی پر عمران نیازی آئین پر حملے کررہا ہے، شہباز شریف

Rauf ansari

Leave a Comment