Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

پشاور دھماکے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار

پشاور : مسجد میں ہونے والے دھماکے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی گئی ۔ خودکش حملہ آورکالے کپڑوں میں ملبوس تھا جس نے آتے ہی پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی جبکہ خودکش حملہ آور رکشے میں آئے تھے ۔

پشاور میں ہونے والے دھماکے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیارکرلی گئی ۔رپورٹ کے مطابق دھماکے میں 5سے 6 کلوگرام دھماکہ خیز مواد استعمال ہوا۔رپورٹ کے مطابق خودکش حملہ آورکالے کپڑوں میں ملبوس تھاجس نےپولیس

اہلکاروں پر فائرنگ کی ۔ جائے وقوعہ سے پستول کے خالی خول اور دھماکہ خیز مواد میں استعمال ہونے والے چھرے بھی ملے ہیں۔دھماکے میں دو پولیس اہلکارشہید ہوئے۔

دوسری جانب سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خودکش حملہ آور رکشے میں آئے ۔ حملہ اوروں کی تعداد 3تھی ۔ رکشہ کوہاٹی کی طرف سے آیا۔ حملہ آور اندرون کوہاٹی میں مسجد سے دور رکشے سے اترے۔حملہ آور رکشے سے اتر کر پیدل مسجد کی جانب روانہ ہوئے ۔پولیس نے رکشہ کی تلاش شروع کر دی۔

Related posts

حکومت نے شبلی فراز کی سربراہی میں ای وی ایم پر رابطہ کمیٹی قائم کردی

Rauf ansari

وزیراعلیٰ پنجاب کا غذائی قلت پوری کرنے کیلئے بلوچستان کو گندم فراہم کرنیکا اعلان

Nehal qavi

اپوزیشن جنوبی پنجاب صوبے کے حق میں ہے تو آگے آئے، شاہ محمود قریشی

Hassaan Akif

Leave a Comment