لاہور: پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ کے استقبال کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئیں ۔مارچ کے شرکاء کے قیام کیلئے کنوپیاں لگا دی گئی جبکہ سیکیورٹی کے بھی فل پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق لاہور میں پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ کےاستقبال کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو گئیں ہیں۔نجی سوسائٹی کے قریب شرکا کے قیام کیلیے کنوپیاں لگا دی گئی۔ کارکنوں کے کھانے کاانتظام بھی کیاجائے گا ۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بلاول ہاؤس میں قیام کریں گے۔