Urdu
تازہ ترین سائنس اور ٹیکنالوجی

واٹس ایپ کی گروپس سے متعلق نیا فیچر متعارف کرنے کی تیاری

واشنگٹن: وٹس ایپ گروپس کو ایک جگہ جمع کرنا اب ممکن ہوگا۔میسجنگ ایپلیکیشن واٹس ایپ نے گروپس سے متعلق نیا فیچر متعارف کرنے کی تیاری کر لی۔ کمیونیٹیز نامی فیچر سے واٹس ایپ گروپس کو ایک جگہ پر اکٹھا کیا جا سکے گا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صارفین زیادہ سے زیادہ دس گروپس کو ایک الگ فولڈر میں جمع کر کے الگ جگہ دے سکیں گے۔کمیونیٹز نامی فیچر کو فی الحال آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم پر بیٹا ورژن کے لیے آزمائشی طور پر متعارف کروایا گیا ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کمیونیٹز واٹس ایپ گروپ کی طرح ایک الگ فولڈر ہو گا۔ اس فولڈر کو ترتیب دینے والا صارف خود ہی اسکا ایڈمن ہوگا۔صارف اپنی مرضی سے کسی بھی گروپ کو فولڈر میں شامل کر سکے گا اور نکال سکے گا۔صارف کمیونیٹیز کو نام دے سکے گا اور تفصیل درج کر سکے گا۔

Related posts

اپوزیشن ایک پیج پر اورعدم اعتماد کیلئےتیار ہے، چیئرمین پی پی

Rauf ansari

لاہور قلندرز کا ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 207 رنز کا ہدف

Hassaan Akif

محکمہ ایکسائز کی تاریخی کامیابی، چھاپے کے دوران 30 کلو آئس اور 8 کلو ہیروئن برآمد

Nehal qavi

Leave a Comment