Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

پی ٹی آئی کے 24 رکن اسمبلی کی سندھ ہاؤس میں موجودگی

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض ،باسط سلطان راجہ اور نورعالم خان اور ملتان سے حکومتی رکن قومی اسمبلی احمد حسین ڈیہڑ بھی سندھ ہاؤس میں موجود ہیں۔

سندھ ہاؤس میں موجود پی ٹی آئی کے ناراض اراکین قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ ہمیں کوئی یہاں لایا نہیں بلکہ خود اپنی مرضی سے آئیں ہیں۔ ناراض پی ٹی آئی رکن نور عالم خان نے کہا کہ لوڈشیڈنگ یا کرپشن کے خلاف آواز اٹھائی تو کہاگیا کیا آپ پیپلزپارٹی میں ہو۔

نور عالم خان نے کہا کہ میرے حلقے میں گیس نہیں آتی کوئی بات سننے والا نہیں جبکہ باسط سلطان بخاری کا کہنا تھا کہ حکومت نے ساڑھے تین سالوں میں کچھ نہیں کیا۔ ایک منصوبہ تھا جو اپنی سربراہی میں مکمل کرنے کا کہا۔ تحریک انصاف حکومت سے کوئی وزارت نہیں مانگی۔

ترین گروپ کے اہم رکن راجہ ریاض نے انکشاف کیا کہ سندھ ہاؤس اسلام آباد میں چوبیس ایم این ایز موجود ہیں۔ پارلیمنٹ لاجز پر حملے کے خدشے کے پیش نظر سندھ ہاؤس میں موجود ہیں۔ عمران خان گارنٹی دیں کہ ارکان جو چاہیں فیصلہ کرسکتے ہیں۔

نواب شیر وسیر نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہوہ ہمیں گدھے گھوڑے اور خچر کہیں تو بھلائی کی کیا توقع ہے۔ اگلاالیکشن پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر نہیں لڑیں گے۔

Related posts

گورنر پنجاب چوہدری سرور کو عہدے سے برطرف

Rauf ansari

گزشتہ 24 گھنٹوں میں سیلاب کے باعث مزید 12 افراد جاں بحق

Nehal qavi

عزت کی حفاظت کی خاطراکیلی خاتون 3 ملزمان کے سامنے ڈٹ گئی

Rauf ansari

Leave a Comment