Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

صدر اور وزیراعظم منصوبہ بندی سے آئین توڑا، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ صدر،وزیراعظم اور وزراء نے سازش اور منصوبہ بندی کرکے آئین توڑا ۔اس معاملے پر سپریم کورٹ کا فل بینچ بیٹھے کیونکہ پاکستان کے عوام سچ جاننا چاہتے ہیں۔

مسلم لیگ نون کے رہنما سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے مفتاح اسماعیل کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی بدنصیبی ہے کہ ایسے لوگ ملک برسراقتدار تھے اور ہیں کہ جنہیں آئین اور ملک کے مستقبل کی پرواہ نہیں۔

شاہد خاقان عباسی کاکہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے وزیراعظم کو اقامہ کی بنیاد پر نااہل قرار دیا تھا جبکہ آج جب آئین توڑا جارہا ہے تو کیا سپریم کورٹ کی ذمہ داری نہیں کہ اس معاملہ کا ازخود لوٹس لے ؟۔قومی اسمبلی کی اکثریت پر دوسرے ملک پر سازش کا الزام لگا ہے اس کا نوٹس سپریم کورٹ نہیں تو اور کون لے گا؟۔

مسلم لیگی رہنما کا کہنا تھاکہ آج جو ہوا ہے وہ کبھی مارشل لاء کے ادوار میں بھی نہیں ہوا ۔پنجاب اسمبلی پر تالے لگے ہوئے ہیں اور پولیس کھڑی ہے تاکہ اسمبلی کا اجلاس نہ ہوسکے۔

Related posts

پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کی ترقی کی جدوجہد جاری رکھے گی

Hassam alam

وزیراعظم شہباز شریف کی مخیرحضرات سے سیلاب متاثرین کیلئے مدد کی اپیل

Nehal qavi

الیکشن کمشنرکے خلاف ریفرنس کا مقصد انکو دباؤ میں لانا ہے، مریم اورنگزیب

Rauf ansari

Leave a Comment