Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

صدر پاکستان، وزیراعظم اور دیگر رہنماؤں کا ملکہ برطانیہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

صدر ڈاکٹر عارف علوی، وزیر اعظم شہباز شریف، وزیر اعلیٰ پنجاب اور دیر رہنماؤں کا ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔

صدر مملکت نے ملکہ برطانیہ کے انتقال پر شاہی خاندان اور برطانوی حکومت اور عوام سے اظہار افسوس کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملکہ برطانیہ کے انتقال سے دنیا میں پیدا ہونے والا خلا پرکرنا مشکل ہوگا، ملکہ الزبتھ دوئم کو تاریخ میں سنہری حروف سے یاد رکھا جائےگا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بھی ملکہ برطانیہ کےانتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ملکہ کی وفات کے سوگ میں برطانیہ و دیگر دولت مشترکہ ممالک کے ساتھ ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے برطانیہ کے شاہی خاندان،عوام اور حکومت سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملکہ الزبتھ دوم نے انسانیت کی فلاح وبہبود کیلئے گراں قدر خدمات سرانجام دیں،انہیں پاکستان کے ساتھ خصوصی لگاؤ تھا۔

مریم نواز کا کہنا ہے ملکہ برطانیہ کے انتقال سے ایک عظیم وراثت کا دور ختم ہو گیا۔

Related posts

عمران کی جان کو کوئی خطرہ نہیں، بچوں کی طرح بہانے بنارہا ہے، مریم نواز

Zaib Ullah Khan

احساس پروگرام اور پناہ گاہیں بند کرنے کی خبریں جھوٹ ہیں،مریم اورنگزیب

ibrahim ibrahim

اسلام آباد ہائیکورٹ میں شہباز گل پر تشدد کے خلاف درخواست دائر

Nehal qavi

Leave a Comment