Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

یوم عاشورہ پر صدر مملکت اور وزیراعظم کے پیغامات

صدر مملکت عارف علوی اور وزیر اعظم شہباز شریف نے یوم عاشور پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج کے دن حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ نے دین کی سربلندی اور حق و صداقت کی خاطر اہلِ بیت اور دیگر جانثار ساتھیوں کے ہمراہ جامِ شہادت نوش فرمایا۔

صدر مملکت عارف علوی اور وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے عام عاشور کے موقع پر پیغام جاری کئے گئے ہیں۔ پیغامات میں کہا گیا ہے کہ نواسہ رسول ﷺ نے کربلا میں حق کی خاطر اپنی جان قربان کر دی لیکن باطل کے سامنے سر نہیں جھکایا۔

صدر مملکت عارف علوی نے یومِ عاشور پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ’ آج کے دن حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ نے ایک ظالم حکمران کی بیعت کرنے سے انکار کرتے ہوئے دین کی سربلندی اور حق و صداقت کی خاطر اہلِ بیت اور دیگر جانثار ساتھیوں کے ہمراہ جامِ شہادت نوش فرمایا۔ صدر نے کہا کہ نواسۂ رسول نے کربلا کے تپتے ہوئے میدان میں حق کی خاطر اپنا سر تو کٹوا دیا مگر اسے باطل قوتوں کے سامنے جھکنے نہ دیا۔ حضرت امام حسین کی عظیم قربانی ہمارے لیے مشعل راہ ہے اور اس میں ہمارے لیے پیغام ہے کہ ظلم و جبرپر مبنی باطل نظام کے خلاف حق اور سچائی کا علم بلند کرنا چاہیے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ’ یومِ عاشور حق و باطل کے اس لازوال معرکے کی یاد دلاتا ہے جب سیدنا امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کی قیادت میں جذبہ ایمانی سے سرشار جماعت نے باطل کی اطاعت سے انکار کیا اور حق کی سربلندی کے لیے اپنے سے بظاہر طاقتور گروہ کے سامنے سینہ سپر ہو گئی اور یوں اصولوں پر سمجھوتہ نہ کرتے ہوئے تا قیامت عزم و ہمت اور بہادری کا استعارہ بن گئی۔

Related posts

پنجاب حکومت سیلاب زدہ علاقوں میں ریلیف کیلئے تمام وسائل استعمال کر رہی ہے، عمر سرفراز چیمہ

Nehal qavi

سال 2021 کے اختتام پر7 کروڑ لوگوں کو ویکسین لگانے کا ہدف پورا کیا، عمران خان

Rauf ansari

عوام کو بجلی کے جھٹکے مارنے کی تیاری، فی یونٹ 4 روپے 33 پیسے کا اضافہ متوقع

Rauf ansari

Leave a Comment