Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

مؤثر قانون سازی کیلئے پارلیمنٹ کے ڈیجیٹلائزیشن عمل کو تیز کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہاہے کہ مؤثر اور تیز تر قانون سازی کیلئے پارلیمنٹ کے ڈیجیٹلائزیشن کے عمل کو تیز کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا پارلیمنٹ کی آٹومیشن سے دونوں ایوانوں کی کارکردگی میں تیزی آئے گی ۔پارلیمنٹ کی ڈیجیٹائزیشن سے جلد فیصلے کرنے میں مدد ملے گی۔

صدر عارف علوی کی زیر صدارت پارلیمنٹ کو سائبر صلاحیتوں سے لیس بنانے کے صدر کے اقدام کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی اوراسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بھی شرکت کی، اجلاس کو پارلیمنٹ کی ڈیجیٹلائزیشن پر پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔

بریفنگ میں بتایاگیاکہ منصوبے کاپی سی ون وزارت منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات کوپیش کر دیا گیا، منصوبے میں شامل تکنیکی امور کی نگرانی، ڈیجیٹلائزیشن میں مدد کے لیے اسٹیئرنگ کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے۔

صدر عارف علوی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت مختلف وزارتوں/ ڈویژنوں کو ڈیجیٹل طور پر بااختیار بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے، ڈیجیٹائزیشن کا مقصد احتساب اور شفافیت کو بڑھانے کے ساتھ خدمات کی فراہمی بہتر بنانا ہے۔

صدر مملکت نے کہاکہ ملک پارلیمنٹ کی آٹومیشن میں تاخیر کا متحمل نہیں ہو سکتا، تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز منصوبے کو دی گئی ٹائم لائن یعنی جنوری 2023 ء سے پہلے مکمل کریں، چوتھے صنعتی انقلاب کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے جدید انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹولز اپنانا اہم ہے۔

Related posts

کویتی حکومت تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے پہلے مستعفی

Hassam alam

عمران خان کی زیرصدارت پارٹی ترجمانوں کا اجلاس

Rauf ansari

عمران خان کی بھارتی خارجہ پالیسی کی تعریف کا بیان عجیب ہے، شہباز شریف

Rauf ansari

Leave a Comment