Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

صدر عارف علوی نے الیکشن ترمیمی بل بغیر دستخط کے واپس کر دیا

اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی نے ای وی ایم سے متعلقہ الیکشن ترمیمی بل بغیر دستخط کے واپس کر دیا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے نوٹ میں لکھا ہے کہ بحیثیت صدر پاکستان مجلس شوریٰ کے منظور کردہ بل پر دستخط نہ کرنا میرے لیے ذاتی طور پر ایک تکلیف دہ امر ہے، ادراک ہے کہ آئین پاکستان اِس بل پر دستخط نہ کرنے کے باوجود اسے قانون کی شکل دے دے گا ۔۔ لیکن مجوزہ قوانین کی نوعیت رجعت پسندانہ ہے۔۔ اس لئے آئندہ آنے والی نسلوں کے لیے اپنے دلائل اور خیالات قلم بند کرنا چاہتا ہوں۔۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹنگ کے معاملے سے ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے منسلک ہوں۔۔ٹیکنالوجی کا استعمال انتخابی عمل میں شفافیت لانے، انتخابی مرحلے میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی شرکت، سیاسی اعتماد کی فضا قائم کرنے، اور تقسیم کے عمل کو کم کرنے میں مدگار ثابت ہو گا۔ چاہتا ہوں کہ پاکستان مستقبل میں تیزی سے کامیابی کی طرف بڑھے۔

صدر مملکت نے کہا کہ ماضی کے تجربات اور آج کی ٹیکنالوجیز کو بروئے کار لاتے ہوئے ہم پاکستان کے روشن، ترقی پسند اور متحرک مستقبل کا خواب شرمندہ تعبیر کر سکتے ہیں۔ تاریخ گواہ ہے کہ جو قومیں صحیح فیصلے کرتی ہیں وہ ترقی کی منازل تیزی سے طے کرتی ہیں اور جو ایسا نہیں کر پاتی وہ مواقع ضائع کرتی ہیں جو اُنہیں بلندی اور کامیابی کی طرف لے جا سکیں۔۔

Related posts

عمران خان اور ولادیمیر پیوٹن کی ملاقات کا اعلامیہ جاری

Rauf ansari

حکومت نے عاشورہ کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا

Nehal qavi

منی لانڈرنگ کیس: شہباز شریف اور حمزہ شہباز فردجرم کےلیے 7ستمبر کو طلب

Hassam alam

Leave a Comment