Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

صدرعارف علوی کا جی 7 سیکٹر میں احساس ون ونڈو مرکز کا دورہ

اسلام آباد: صدر ڈاکٹر عارف علوی نے جی 7 سیکٹر میں احساس ون ونڈو مرکز کا دورہ کیا ہے ۔صدر مملکت نے ون ونڈو احساس خدمات کا جائزہ لیا اور مستحقین سے ملاقات بھی کی۔

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے جی 7 سیکٹر میں احساس ون ونڈو مرکز کا دورہ کیا ۔صدرمملکت کو احساس پروگرام کے تحت مختلف شعبوں میں کام کے حوالے سےوزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشترنے بریفنگ دی۔

سرکاری میڈیا سے گفتگو میں عارف علوی نے کہا کہ شفافیت پر مبنی احساس پروگرام سماجی فلاحی ریاست کے وژن کی جانب اہم قدم ہے ۔لوگوں کواندازہ نہیں کہ یہ کتنا بڑا پروگرام ہے ، یہ غریب طبقات کے لئے آسانیاں پیدا کر رہا ہے ۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ احساس پروگرام ایک فلاحی ریاست کا حقیقی مظاہرہ ہے ۔پاکستان میں پہلی بار ضرورت مندوں کی خدمت کے لیے سنگل ونڈو سروس تیار کی گئی ہےارکان قومی اسمبلی اور میڈیا ان فلاحی پروگراموں سے متعلق عوام میں شعور اجاگر کریں ۔

صدر مملکت عارف علوی نے مزی کہا کہ خوشی ہوئی کہ احساس پروگرام کی تمام خدمات تک ایک مربوط طریقے سے رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔

Related posts

رومانیہ میں ہیلی کاپٹر اور جنگی طیارے کا تصادم،7 افراد ہلاک

Rauf ansari

تحریک عدم اعتماد پراپوزیشن کے ساتھ اپریل فول منائیں گے

Hassam alam

ہر صورت مارچ کرینگے،ہمیں روک کر دکھائے پتا چل جائے گا، حافظ حمد اللہ کا چیلنج

Hassaan Akif

Leave a Comment