Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

صدر مملکت کا وفاقی محتسب میں انقلابی تبدیلیوں پر زور

اسلام آباد:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ وفاقی محتسب کا ادارہ متاثرہ افراد کو مفت انصاف فراہم کر رہا ہے۔وفاقی محتسب کی خدمات اور کردار کے بارے میں لوگوں میں آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے ۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وفاقی محتسب سیکریٹریٹ میں اجلاس کی صدارت کی ۔جہاں انہیں وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے متاثرہ افراد کو بلامعاوضہ انصاف کی فراہمی کے حوالے سے بریفنگ دی ۔اس موقع پرصدر مملکت نےقانون سازی کے ذریعے محتسب کے ادارے میں انقلابی تبدیلیوں کی ضرورت پر زور دیا ۔

اپنے خطاب میں صدر مملکت نے کہا کہ دور دراز علاقوں میں انتظامی ناانصافیوں کے خلاف بلا معاوضہ انصاف کی فراہمی کیلئے وفاقی محتسب کی رسائی بڑھانا ہوگی۔فوری انصاف کی فراہمی کیلئے قانون سازی کی مدد سے وفاقی محتسب کو مزید مضبوط اور موثر بنانا ہوگا۔

عارف علوی نے کہا کہ وفاقی محتسب متاثرہ افراد کو مفت انصاف فراہم کر رہا ہے۔وفاقی محتسب کی خدمات اور کردار کے بارے میں لوگوں میں آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے ۔بہتر طرز ِحکمرانی کیلئے ناانصافی کے مرتکب سرکاری اداروں کے ساتھ روابط بڑھانے کی ضرورت ہے ۔

Related posts

نگران وزیراعظم کے لیے انٹرویو شروع ہوچکے ہیں

Hassam alam

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے 11 افراد انتقال کرگئے

Hassam alam

کرتار پور میں بابا گرو نانک کے 552 جنم دن کی تقریبات کاآغاز

Rauf ansari

Leave a Comment