اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پنجاب اور خیبر پختونخوا سے الیکشن کمیشن کے ممبران کی تعیناتی کی منظوری دےدی ۔
ترجمان ایوان صدر کا کہنا ہے کہ پنجاب سے بابر حسن بھروانہ اورخیبر پختونخوا سے جسٹس ریٹائرڈ اکرام اللہ خان کو ممبر الیکشن کمیشن تعینات کیاگیا ہے ۔
ایوان صدر کے مطابق تعیناتیاں آئین کے آرٹیکل 218 کے تحت وزیر اعظم کی ایڈوائس پر کی گئیں۔
دونوں آسامیاں سابقہ ممبران کی ریٹائرمنٹ کے بعد خالی ہوئی تھیں۔
