Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

الیکشن کمیشن کے حوالے سے صدارتی آرڈیننس غیر آئینی ہے، شیری رحمان

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے الیکشن کمیشن کے قوائد و ضوابط میں تبدیلی سے متعلق صدارتی آرڈیننس کو غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دے دیا۔

پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے اپنے ایک بیان میں الیکشن کمیشن کے قوائد و ضوابط میں تبدیلی سے متعلق صدارتی آرڈیننس کو غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دیتے ہوئےکہا ہے کہ وفاقی حکومت کے پاس الیکشن کمیشن کے قوائد و ضوابط میں تبدیلی کا اختیار نہیں ہے۔وفاقی حکومت الیکشن کمیشن کو صرف سفارش کر سکتی ہے۔

نائب صدر پی پی شیری رحمان نے کہا کہ وفاقی حکومت مسلسل الیکشن کمیشن کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے۔ صدارتی آرڈیننس لانے کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس منسوخ کیا گیا۔صدر پاکستان الیکشن ایکٹ میں اپنی مرضی کی تبدیلی نہیں کر سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزراء کو الیکشن مہم چلانے کی کیسے اجازت دی جا سکتی ہے؟۔ تحریک انصاف ضمنی اور بلدیاتی الیکشن میں شکست کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہے ۔الیکشن کمیشن کے قوائد و ضوابط میں تبدیلی متعلق صدارتی آرڈیننس الیکشن چوری کرنے کی ایک نئی سازش ہے جس سے حکومت انتخابات کو متنازعہ بنا رہی ہے۔

Related posts

سانحہ سیالکوٹ: مقدمے کے ابتدائی چالان میں 85 ملزمان نامزد

Hassam alam

واجبات کی عدم ادائیگی: آئی پی پیز کو فرنس آئل کی سپلائی بند، 4 دن کا اسٹاک رہ گیا

Hassam alam

مری میں جاں بحق پولیس افسر کی آخری گفتگو سامنے آگئی

Hassaan Akif

Leave a Comment