اسلام آباد: آر ٹیکل 63 اے کے بارے میں صدارتی ریفرنس دائر کرنے کے معاملے پر وفاقی کابینہ نے وزارت پارلیمانی امور کی سمری کی منظوری دے دی۔
وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد ریفرنس صدر مملکت کو بھجوا دیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان کی ایڈوائس پر صدر مملکت آج رات ہی منظوری دیں گے۔
آرٹیکل 63اے کی تشریح کے لیے ریفرنس صبح سپریم کورٹ میں دائر کیا جائے گا۔