Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید بڑھانی پڑیں گی، وزیراعظم کا قوم سے خطاب

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے آج بھی پاکستان میں پیٹرول پورے خطے میں سب سے سستا ہے۔ابھی سے بتا رہا ہوں کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید بڑھانی پڑیں گی۔ 4 ماہ میں تیل کی قیمتیں 100 فیصد بڑھی ہیں مگر ہم نے صرف 33 فیصد بڑھائی۔ بھارت میں تیل کی قیمت 250 روپے، بنگلا دیش میں 200 روپےاور پاکستان میں 138 روپے ہے۔سردیوں میں گیس کی قلت کا بھی سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ملی تو معیشت کی حالت بہت خراب تھی ۔ قرضہ زیادہ اور زرمبادلہ ذخائر نہ ہونے کے برابر تھے۔ مشکل حالات کی وجہ سے ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا جبکہ سعودی عرب، یو اے ای، اور چین نے بھی ہماری مدد کی ۔۔ ایک سال معیشت کو مستحکم کرنےمیں لگا اورپھر کورونا آگیاجس سے پوری دنیا متاثر ہوئی مگر ہم نے ملک کو بچالیا جس پر تعریف کی گئی۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے ویلفیئر پروگرام کا افتتاح کریں گے ۔خاندانوں کا ڈیٹا نہ ہونے کی وجہ سے سبسڈی دینا مشکل تھا تاہم احساس پروگرام کی ٹیم نے 3سال میں ڈیٹا اکٹھا کیا۔ مہنگائی کا مسئلہ ہے۔ اپوزیشن کا کام تنقید کرنا ہے اور تنقید سے فائدہ ہوتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے بتایا کہ تین سال میں آئی ٹی کے شعبے میں 47فیصد اضا فہ ہوا ہے۔ ٹیکس وصولیوں میں 37فیصد اضافہ ہوا ہے۔گاڑیوں کی فروخت میں 131فیصد اضافہ ہوا ہے۔لارج اسکیل مینوفیکچرنگ میں 13فیصد اضافہ ہوا ہے۔تعمیرات کے شعبے میں 600ارب روپے کے شعبے چل رہے ہیں ۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اس بار زراعت کے شعبے میں1100ارب روپے گیا ہے۔کپاس کی پیدوار میں بھی 81فیصد اضافہ ہوا ہے ۔چاول کی پیدوار13.4فیصد ہے گندم اور مکئی کی پیدوار میں بھی اضافہ ہوا ہے۔عالمی سطح پر ضروری اشیا کی قیمتوں میں 50 اور پاکستان میں 9فیصد اضافہ ہو اہے۔

Related posts

افغانستان میں 7 ماہ بعد لڑکیوں کے تعلیمی ادارے کھل کر بند ہو گئے

Hassam alam

ڈی جی آئی ایس پی آر سیاسی بات نہیں کررہے، مریم نواز

Hassam alam

آرمی چیف کی زیر صدارت فارمیشن کمانڈرز کانفرنس

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment