وزیراعظم نے حکومتی اتحادی جماعتوں کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

وزیراعظم شہباز شریف نے حکومتی اتحادی جماعتوں کا ہنگامی اجلاس بلا لیا۔ اجلاس میں ملک کی موجودہ صورتحال پر غور کیا جائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بارشوں کے باعث سیلاب سے پیدا ہوانے والی صورتحال کے حوالے سے حکومتی اتحادی جماعتوں کا ہنگامی اجلاس بلا لیا۔اجلاس میں موجودہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے اہم فیصلے متوقع ہیں۔اجلاس آج شام چھ بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا۔

اجلاس میں حکومت کے تمام اتحادی شریک ہوں گے۔اجلاس میں وزرائے اعلٰی کو بھی مدعو کیاگیا ہے۔ تینوں مسلح افواج کی قیادت بھی ہنگامی اجلاس میں شریک ہوگی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More