وزیراعظم نے ماضی کی خارجہ پالیسیز کو غلط قرار دے دیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ ماضی میں غلط خارجہ پالیسیاں بنائی گئیں ۔ ہم نے ہمیشہ آزاد فارن پالیسی کاسوچا ہے جس کامطلب ہے کہ ہمیشہ اپنی عوام کیلئے سوچا جائے ۔

وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کے آغاز پر عالمی افق پر تنازعات، دہشتگردی اور جنگوں کے تناظر میں آزاد خارجہ پالیسی پر زور دیا۔ وزیراعظم نے کہاکہ دنیامیں بڑی تیزی سےصورتحال بدل رہی ہے۔ پاکستان پربھی دنیاکی تیزی سےبدلتی صورتحال کے اثرات پڑ رہے ہیں۔ ہمیشہ آزاد فارن پالیسی کاسوچا ہے جس کامطلب ہے ہمیشہ اپنےعوام کیلئے سوچنا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے جس ملک کے لیے جنگ لڑی اُس نے 400 سے زائد ڈرون حملے کیے ۔ یہ ہمارے لیے نہیں بلکہ پوری دنیا کے لیے بہت شرمناک تھا ۔ مشرف دور میں ڈرون حملے ہوئے جو جمہوری لیڈر نہیں تھا مگر نوازشریف اور زرداری کے دور میں بھی جمہوری رہنمائوں نے ڈرون حملوں پر کوئی آواز نہیں اٹھائی ۔

عمران خان نے کہاکہ مشرف دور میں صرف 10 ڈرون حملے ہوئے جبکہ آصف زرداری اور نوازشریف کے دس سالہ ادوارمیں 400 ڈرون حملے ہوئے۔آزاد فارن پالیسی تویہ ہونی چاہیے تھی کہ ہمیں امریکا سے بمباری پراحتجاج کرنا چاہیے تھا، آصف زرداری، نوازشریف نے ڈرون حملوں کے خلاف ایک بیان نہیں دیا تھا۔

وزیراعظم نے کہا کہ جب ملک کے سربراہان کے بیرون ملک اربوں ڈالرہونگے تو کبھی اپنے ملک کی بہتری کا نہیں سوچتے۔ قوم جب ووٹ ڈالے تو کبھی اس پارٹی کو ووٹ نہ دیں جن کے بیرون ملک پیسے، جائیدادیں ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More