Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

وزیراعظم کی زیر صدارت انسداد پولیو اقدامات کے حوالے سے اجلاس

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت انسداد پولیو اقدامات کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا ہے۔ وزیر اعظم نے ملک میں 15 ماہ بعد پولیو کے پہلے کیس کی دریافت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اجلاس طلب کیا تھا۔ اجلاس میں ہائی رسک اضلاع سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں وزیر صحت عبدالقادر پٹیل، وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب، صوبائی چیف سیکریٹریز، متاثرہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ اعلی حکام شریک تھے۔

وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ انسداد پولیومہم کو تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر چلائیں تاکہ ملک سے اس ناسور کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ختم کیا جا سکے ۔

وزیراعظم نے اس سلسلے میں جنوبی خیبرپختونخواہ کے اضلاع بلخصوص شمالی وزیرستان، جنوبی وزیرستان اور بنوں پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے ان بچوں کی ویکسینیشن کو یقینی بنانے کی ہدایت کی جن کو کسی وجہ سے اب تک ویکسین نہیں لگائی جاسکی۔

شہباز شریف نے عوام کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی،تاکہ پولیو کے پھیلاؤ کو سختی سے روکا جا سکے۔ انہوں نے نے پولیو کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ڈپٹی کمشنرز کو پاکستان کے قومی دن پر قومی ہیروز کے طور پر پزیرائی دینے کی ہدایات جاری کیں۔

Related posts

نچلی سطح پر اختیارات کو حقیقی معنوں میں منتقل کر کے عوام کو بااختیار بنائیں گے

Hassam alam

سیکیورٹی فورسز کا کیچ میں آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک

Rauf ansari

ترجمان پنجاب حکومت نے مریم نواز کی خاموشی کو معنی خیز قرار دے دیا

Hassam alam

Leave a Comment