Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

وزیر اعظم کی اراکین اسمبلی کو عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کی ہدایت

اسلام آباد :وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کے اراکین قومی اسمبلی کو اپنے حلقوں میں عوامی رابطہ مہم تیز کرنے اور کارکنان کو متحرک کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔

وزیر اعظم عمران خان سے اراکین قومی اسمبلی نے ملاقاتیں کی ۔ سندھ سے رکن قومی اسمبلی صائمہ ندیم ، ممبر صوبائی اسمبلی سندھ رابیعہ اظفر ، جنرل سیکٹری پی ٹی آئی مبین جتوئی ، ارسلان گھمن نے ملاقات کی جس میں وفاقی وزراء شاہ محمودقریشی، خسرو بختیار ، علی زیدی اور معاون خصوصی ملک عامر ڈوگر بھی شریک ہوئے ۔

ارکان نے وزیر اعظم کو اقوام متحدہ میں اسلاموفوبیا کے تدارک کے حوالے سے قرارداد منظور ہونے پر مبارکباد دی ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے اسلاموفوبیا کے تدارک کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائی ۔ہماری کوششوں سے عالمی سربراہان بشمول روسی صدر اور کینیڈین وزیراعظم نے بھی اسلاموفوبیا کے تدارک کے لیے آواز اٹھائی ۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ عوامی امنگوں کی نمائندگی کی ہے جس کی وجہ سے ہر محاذ پر کامیابی سے ہمکنار ہوئی ۔عوامی حمایت کی بدولت موجودہ سیاسی محاذ پر بھی کامیابی ہماری ہوگی ۔

Related posts

پی ٹی آئی کا ڈی چوک کے بجائے پریڈ گراؤنڈ میں جلسے کا فیصلہ

Rauf ansari

مہنگائی کا جن بے قابو، شرح 15 اعشاریہ 23 فیصد ہوگئی

Rauf ansari

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کی منظوری دیدی

Nehal qavi

Leave a Comment