Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

وزیراعظم نے غیرقانونی تجاوزات کے خلاف کارروائی کی ہدایت

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ غیر قانونی تجاوزات اور غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹیوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

وزیراعظم کی زیرصدارت سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ اور راوی اربن ڈویلپمنٹ منصوبے کے حوالے سے اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں بریفنگ کے دوران وزیراعظم کو بتایاگیا کہ سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کے پہلے مرحلے میں 100 ارب روپے کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔

اجلاس سے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ اور راوی اربن ڈویلپمنٹ منصوبے لاہور اور ملک کے مستقبل کے لیے اہم ہیں۔ منصوبوں میں ماحول دوست مٹیریل کا استعمال کیا جائے۔گرین اربنائزیشن ماڈل ملک کے دوسرے شہروں میں بھی استعمال کیا جائے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبے شہریوں کی سہولت اور معاشی ترقی کے لیے شروع کئے ہیں۔ حکومت غیر فعال اثاثوں کو سرمایہ کاری کے قابل بنا رہی ہے۔منصوبوں میں رکاوٹیں ڈالنا اور ان کو سیاسی تنقید کا نشانہ بنانا بلا جواز ہے۔ وزیر اعظم نے غیر قانونی تجاوزات کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایت بھی کی ۔

Related posts

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 44 افراد جاں بحق

Hassam alam

اعلیٰ عدلیہ کو قومی معاملات پر نوٹس لینا چاہیے، بلاول بھٹو

Hassam alam

تین سے پانچ دنوں میں اہم فیصلے ہوکر رہیں گے

Hassam alam

Leave a Comment