Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین نیوز ہیڈلائن

دین اور حضورﷺ کے نام پر ظلم کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دین اور حضورﷺ کے نام پر ظلم کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے۔

سانحہ سیالکوٹ کے دوران مشتعل ہجوم کی جانب سے قتل ہونے والے سری منیجر پریانتھا کمارا کی یاد میں وزیراعظم آفس میں آنجہانی کے خاندان، سری لنکن حکومت اور عوام سے اظہاریکجہتی کیلئے تقریب کااہتمام کیاگیا، تقریب میں وفاقی وزرافوادچوہدری ، غلام سرورخان، حماداظہر، عمر ایوب، شیریں مزاری اور علی محمد خان، معاون خصوصی علامہ طاہراشرفی ، عثمان ڈار ، سری لنکن شہری کوہجوم سےبچانےکی کوشش کرنیوالےملک عدنان اور سری لنکن ہائی کمشنربھی شریک ہوئے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سری لنکن شہری کے قاتلوں کو نہیں چھوڑیں گے۔ ملک عدنان نے سری لنکن شہری کو بچانے کی کوشش کی ، ان کی بہادری پر ہمیں فخر ہے، انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

عمران خان نے اعلان کیا کہ ملک عدنان کو 23 مارچ کو تمغہ شجاعت سے نوازا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک عدنان کو دیکھ کر میرا انسانیت پر اعتماد بڑھا ہے۔ اخلاقی قوت جسمانی قوت سے زیادہ طاقتور ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں رول ماڈل کی بہت ضرورت ہوتی ہے، جانوروں کے معاشرے میں جنگ کا قانون اور انسانوں کے معاشرے میں انسانیت اور انصاف ہوتا ہے۔ جس معاشرے میں انسانیت ہوتی ہے وہ اپنے غریب طبقے کو اوپر اٹھاتا ہے۔ ہم نے فیصلہ کرلیا ہے کہ اس طرح کے اور واقعات نہیں ہونے دینے۔ جب تک زندہ ہوں اس طرح کا کوئی اور واقعہ نہیں ہونے دوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی نے ایک لاکھ ڈالر پریانتھا کے خاندان کیلئے جمع کیا ہے اور پریانتھا کے خاندان کو ساری زندگی تنخواہ دی جائے گی۔

عمران خان نے کہا کہ نبی ﷺپوری دنیا کیلئے رحمت اللعالمین ﷺبن کر آئے،نبی ﷺ نے اپنے اخلاق اور کردار سے لوگوں کومتاثر کیا اور کمزور طبقے کی ذمہ داری لی ۔ کسی کو کافر کہنے کا ہمیں کوئی حق نہیں،یہ فیصلہ ہم نہیں کرسکتے، لوگوں پر توہین کے الزامات لگا کر جیلوں میں ڈال دیا جاتا ہے، نہ اسے وکیل ملتا ہے نہ کوئی جج فیصلہ کرتا ہے۔

Related posts

عوام پرمہنگائی کا مزید بوجھ نہیں ڈالنا چاہتے ہیں، وزیراعظم

Rauf ansari

کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان نے پہلا میڈل جیت لیا

Hassam alam

روس کسی بھی وقت یوکرین پر حملہ کر سکتا ہے، امریکا

Hassam alam

Leave a Comment