Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

وزیراعظم عمران خان چین پہنچ گئے

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان تاریخی دورہ چین پہنچ گئے۔وزیراعظم کی چینی صدر اور ہم منصب سے ملاقاتیں ہوں گی جبکہ متعدد معاہدوں پر دستخط بھی کیے جائیں گے۔

وزیراعظم عمران خان 4 روزہ دورہ چین کے دوران چینی صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی کی چیانگ سے دوطرفہ ملاقاتیں کرینگے۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلووں کا جائزہ لیں گے جن میں چین پاکستان اقتصادی راہداری سمیت اقتصادی تعاون اور تجارت میں اضافے پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے گی۔

وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کے دوران متعدد معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کئے جائیں گے۔ دونوں ملکوں کے رہنما اہم علاقائی اورعالمی امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان بیجنگ میں چین کی ممتاز کاروباری شخصیات ، چینی تھنک ٹینکس کے نمائندوں، ماہرین تعلیم اور صحافیوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان ہونے والی ونٹر اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں بھی شریک ہوں گے۔

Related posts

اپوزیشن رہنماؤں کی بیٹھک، تحریک عدم اعتماد پر مشاورت

Rauf ansari

امریکہ کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں، شاہ محمود قریشی

Rauf ansari

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ، اسکاٹ لینڈ کا بھارت کو جیت کے لیے 86 رنز کا ہدف

Rauf ansari

Leave a Comment